اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نئے پاکستان نے سمگلنگ کے ناسور کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ اس ناسور کے خاتمے سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا اور ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی موجودہ قوانین میں ترامیم اور سرحدوں کی نگرانی کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ کمیٹی پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے بھی سفارشارت مرتب کرے گی۔