معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

Last Updated On 09 July,2019 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو طبیعت ناساز ہونے پر پمز ہسپتال اسلام آباد داخل کروا دیا گیا، ڈاکٹروں‌ کے مطابق وہ ہسپتال میں‌ 24 گھنٹے زیر علاج رہیں‌ گی.

بتایا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو دوا کھانے پر ری ایکشن ہوا، انھوں نے نے گلے کی تکلیف پر اینٹی بائیوٹک گولی کھائی تھی، طبیعت ناساز ہونے پر انھیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پمز ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشیر خصوصی کو الرجی کا مسئلہ ہے ، ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جاری تھا کہ فردوس عاشق اعوان کی تربیت بگڑ گئی جس پر انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔