اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں، نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام و نامراد ہیں۔
مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو شرم بھی نہیں آتی ؟ جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی، آپ اس سازش میں شامل اور قصور وار ہیں، آپ کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے۔
You’re a part of the mafia that pressurises judges into targeting & punishing your political opponents. It is you who used the institutions to settle scores with your opponents & defaced & maligned them in the process. Shame on you. https://t.co/tRgTAdv2DM
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 13, 2019
مریم نواز کا کہنا تھا سلیکٹڈ تو آپ تھے ہی، اب آپ کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دئیے گئے۔ انہوں نے ٹویٹ کے اختتام پر لکھا عوام کے منتخب نمائندے زندہ باد۔