وزیراعظم نے امریکا سے واپسی کے فوری بعد کابینہ اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے امریکا سے واپسی کے فوری بعد کابینہ اجلاس طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکا سے واپسی کے فوری بعد وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس سہ پہر تین بجے ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے حوالے سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ کابینہ کے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے معاملہ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔