اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے جج مبینہ ویڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار ناصر جنجوعہ کو 29 جولائی کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ سائبر کرائمز ونگ حکام کا کہنا ہے کہ یہ آخری موقع ہے، اگر پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ دفاع میں آپ کے پاس کچھ نہیں ہے۔
ایف آئی اے نے مبینہ جج ویڈیو سکینڈل میں ناصر جنجوعہ کو انکوائری میں غیر حاضر ہونے پر آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ناصر جنجوعہ کو پیش ہونے کا یہ آخری موقع ہے، اگر آپ پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ دفاع میں آپ کے پاس کچھ نہیں ہے۔
ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے ناصر جنجوعہ کو 25 جولائی کو طلب کیا تھا۔ ناصر جنجوعہ نے مقامی عدالت سے 30 جولائی تک ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔ ناصر جنجوعہ کو تفتیش کیلئے سائبر کرائمز ونگ پیش کی ہدایت کی گئی۔