اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری سے مراعات واپس لینے کے احکامات جاری کردئیے۔
دستاویز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے حکم پر مولانا عبد الغفور حیدری سے نائب قاصد اور ویٹر کی سہولت واپس لے لی گئی جس کی مدت جولائی 2019 میں ختم ہوچکی ہے، حکم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کی سہولیات فوری طور پر واپس لے لی جائے۔