چترال: (دنیا نیوز) چترال کے علاقے گولین گول میں پانی کی پائپ لائن کی تعمیر کے دوران حفاظتی رسہ ٹوٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔
گولین گول کے مقام پر گلشئیرٹوٹنے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران حادثہ پیش آگیا، پائپ لائن کی مرمت کے دوران حفاظتی رسی ٹوٹنے سے آٹھ افراد نالے میں بہہ گئے۔
حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم پانچ لوگوں کو بچا لیا گیا، واقعے کیخلاف مقامی افراد نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا۔