مریدکے: تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 بھائی جاں بحق

Last Updated On 01 August,2019 02:51 am

مریدکے: (دنیا نیوز) مریدکے کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس پر سوار 2 بھائی جاں بحق ہو گئے، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ریسکیو عملے نے لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیں۔

ٹرک ڈرائیور کی بے احتیاطی 2 بھائیوں کی جان لے گئی، بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 بھائی قومی شاہراہ پر اپنی منزل کی جانب گامزن تھے کہ مریدکے کے قریب تیزرفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے تاہم ریسکیو عملے کے پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو عملہ اطلاع ملنے پر پہنچا اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement