ننکانہ: (دنیا نیوز) ننکانہ صاحب میں بھارت سے آئے ہوئے 480 سکھ یاتریوں نے اپنے گرو گھر گوردوارہ جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کیں۔
سکھ یاتری سردار گورمیت سنگھ کی قیادت میں گوردوارہ ننکانہ صاحب پہنچے، سکھ یاتریوں نے رسومات میں اکھنڈ پاٹھ، شبد کیرتن، متھا ٹیکی اور اشنان کی رسم ادا کی، سکھ یاتریو٘ں نے شہر میں موجود دیگر چھ گوردواروں کی یاترا کے دوران متھا ٹیکی کی رسم اد اکی۔
حکومت پاکستان نے سکھ یاتریوں کے قیام و طعام اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کر رکھے ہیں، گورودوارہ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب ہے جبکہ گورداوہ جنم استھان کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے، ان انتظامات پر سکھ یاتریوں نے بھی حکومت پاکستان کی خوب تعریف کی۔