اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، نریندر مودی کے اقدام سے مسئلہ کشمیر ختم نہیں ہو گا، ہم بھارت کے آئین کو نہیں مانتے۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت عوام کے حقوق سلب کر رہا ہے، کشمیری قیادت کو بھی مختلف جیلوں میں بند کررکھا ہے ۔ کیر یوں سے کہتا ہوں دلی بنیے کی باتوں میں نہ آئیں۔ کشمیر کی نئی نسل بھارتی قبضے کو قبول نہیں کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں مسئلہ کشمیر پرمتفق ہیں،کل پاکرلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،بھارت نےمہم جوئی کی توپاک افواج کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے۔ مودی کےاقدام سےمسئلہ کشمیرختم نہیں ہوگا، بھارت نے کشمیر کو تقسیم کرنے کی کوشش کی مگر ہم بھارت کے آئین کو تسلیم ہی نہیں کرتے۔