مظفرآباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کی طرف سے آزاد کشمیر میں مون سون کی ممکنہ تیز بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر سٹیٹ ڈیزاسٹر منیمنٹ اتھارٹی نے دریا وں اور پانی کی دیگر گزرگاؤں کے قریب رہنے والوں کے لیے وارنگ جاری کی ہے لیکن متبادل انتظام نہ ہونے کی وجہ سے ان علاقوں کے لوگوں میں خوف و ہراس نے جنم لیا ہے۔
2010 کے سیلاب کے بعد مظفرآباد میں 22 مقامات کے ساڑھے آٹھ سو گھروں کو رہائش کے لیے خطرناک قرار دے کر انہیں محفوط مقامات پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن اس پربھی تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا۔
حکومتی پابندی کے باوجود خطرناک قراردی جانے والی جگہوں پر تعمیرات کا سلسلہ آج بھی جاری ہے لیکن کوئی ادارہ ان غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔