لاہور: (دنیا نیوز) صدر آزاد جموں وکشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارتی کی عوام کے فیصلے کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے، ہمیں بھی بھارتی عوام کے فیصلے کوقبول کرنا ہوگا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں حالیہ بھارتی انتخابات میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نریندر مودی کی ایک بار پھر جیت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ بھارتی عوام کے فیصلے کو پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے، ہمیں بھی اسے تسلیم کرنا ہوگا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کیساتھ ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے۔ کشمیر میں ہر آنے والے دن میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔