اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ چین کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو کرنا پاکستان کی کامیابی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسندی بڑھ رہی ہے۔ دنیا کا سب سے زیادہ انتہا پسند ملک بھارت بن رہا ہے۔ نریندر مودی انتہا پسندوں سے ووٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر آزاد کشمیر مسعود خان کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پلوامہ کے پس منظر میں بھارت کو امید تھی کہ چین قرارداد کو ویٹو نہیں کرے گا لیکن
چین نے ذمہ دارانہ مظاہرہ کیا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ بھارت کے پاس کوئی شواہد نہیں تھا صرف الزام لگایا تھا۔
انہوں نے بتایا لپ چین نہیں چاہتا غلط الزامات کی وجہ سے پاک،بھارت جنگ ہو۔ چین پس پردہ ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔