اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان میں٘ بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے اسلام آباد پہنچ کر چارج سنبھال لیا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود بھی نئی دہلی روانہ ہو گئے ہیں ۔
بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پلوامہ حملے کے بعد 15 فروری کو بھارت طلب کیا گیا تھا، جس کے بعد نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمود کو18 فروری کو اسلام آباد بلا لیا گیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دونوں ملکوں کے ہائی کمشنرز اپنے اپنے ممالک میں ہونے والے مشاورتی عمل کا حصہ رہے ہیں۔
اس اسے قبل آج بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے پاکستان پرفضائی حملےکو غلط قراردیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہےکہ افواج کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
سابق سربراہ نے کہا ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کےلیے پاکستان میں فضائی حملے کو غلط استعمال کیاگیا۔
ادھر بالا کوٹ حملےمیں ہلاکتوں کا ثبوت مانگنے پر مودی اپوزیشن کےسامنے بے بس ہوگئے، نریندر مودی کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مقاصد کے لئے بیانات دیے جارہے ہیں، ایسے بیانات پاکستان کا ہتھیار بن رہے ہیں۔
کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے اتنے جھوٹ بولے جتنے تمام وزرائے اعظم نے ملکر بھی نہ بولے ہونگے، مودی نے ملک غلط طریقے سے چلایا، بے روزگاری بڑھی ، خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا۔