اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی ہو گئی ہے جس کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر آج بھارت روانہ ہوں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سہیل محمود واہگہ بارڈر کے ذریعے امرتسر پہنچیں گے جبکہ سفارتی زرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اسلام آباد پہنچ گئے، اجے بساریہ نے اپنے دفتر میں چارج سنبھال لیا، بھارتی ہائی کمشنر کو پلوامہ حملے کے بعد بھارت طلب کیا گیا تھا۔