اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے پاک بھارت معاملات معمول پر لانے میں ریاض کا اہم کردار ہے،علاقائی امن خراب ہونے سے بچالیا، وزیر خارجہ کے دورے اسی سلسلے کی کڑی تھے۔
سعودی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے معاملات معمول پر آرہے ہیں، عادل الجبیر کے دورے نے پاک بھارت معاملات معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، عادل الجبیر کے دونوں ممالک کے دوروں کو بہت پذیرائی ملی
سعودی سفارتخانے نے مزید کہا عادل الجبیر کے دورے سعودی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں ہوئے، سعودی عرب نے علاقائی امن خراب ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا، عادل الجبیر نے علاقائی سلامتی و امن کو معمول پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔