معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے لیے بھارت کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ تقسیم کشمیر ریاست کے عوام کیساتھ غداری ہوگی۔
اس موقع پر حریت رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بھارت کے کسی فیصلے سے تحریک آزادی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے حریت رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر آئینی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ کشمیری عوام کیساتھ غداری قرار ہوگا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر کشمیر میڈیا سروس شیخ تجمل الاسلام نے کہا کہ پہلے بھارت کی جانب سے جبری الحاق کیا گیا اور اب جبری انضمام، بھارت کے کسی فیصلے سے آزادی کی یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے۔
حریت رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وہ دن دور نہیں جب سرینگر کے لال چوک میں سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔