اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون کرکے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں۔ وزیراعظم نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو ٹیلی فون کرکے آرٹیکل 370 کے جبری خاتمے سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے بورس جانسن کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔