لاہور: (دنیا نیوز) رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کشمیر ایشو پر اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہ ہوئے، شہباز شریف کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی، جس پر عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا سپلمنٹری ریفرنس تیار ہے، جلد پیش کر دیا جائے گا۔ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز کا سپلیمنٹری چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔