اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت پر فاشسٹ ہندوؤں نے جرمن نازیوں کی طرح قبضہ کر لیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں محصور 90 لاکھ کشمیریوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کےمتعلق سوچے جو فاشسٹ مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا میں خطرے کی گھنٹیاں بجنی چاہئیں، انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مبصرین بھیجے۔ بھارتی مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ بھارتی مسلمانوں کو حراست اور شہریت منسوخی کا سامنا ہے، آر ایس ایس کےغنڈے پورے بھارت میں تباہی مچاتے پھر رہے ہیں۔
India has been captured, as Germany had been captured by Nazis, by a fascist, racist Hindu Supremacist ideology & leadership.This threatens 9m Kashmiris under siege in IOK for over 2 weeks which shd have sent alarm bells ringing across the world with UN Observers being sent there
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 18, 2019
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پرفاشسٹ ہندوؤں نےجرمن نازیوں کی طرح قبضہ کرلیا ہے، جن بوتل سے باہر آ چکا، اب دنیا سنجیدگی سے بھارتی ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کے متعلق سوچے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار فاشسٹ مودی کے ہاتھ لگ چکے ہیں جس پر دنیا کونوٹس لینا چاہیے۔
Already 4m Indian Muslims face detention camps & cancellation of citizenship. World must take note as this genie is out of the bottle & the doctrine of hate & genocide, with RSS goons on the rampage, will spread unless the international community acts now to stop it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 18, 2019
عمران خان نے کہا کہ ہندو بالادستی کے ایجنڈے پر چلنے والی مودی حکومت، نہ صرف پاکستان بلکہ نہرو اور گاندھی کے ہندوستان کے ہر طبقہ فکر خصوصا اقلیتوں کیلئے خطرہ ہے۔ نازی نظرئیے اور مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس کے نسل کشی پر مبنی ایجنڈے کے مابین تعلق جاننے کیلئے گوگل سے مواد لیا جا سکتا ہے۔
The Hindu Supremacist Modi Govt poses a threat to Pakistan as well as to the minorities in India & in fact to the very fabric of Nehru & Gandhi s India. To understand the link between Nazi ideology & the ethnic cleansing & genocide ideology of RSS-BJP Founding Fathers just Google
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 18, 2019