اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس سابق قراردادوں کی تصدیق ہے، کشمیریوں کی مشکلات کا ازالہ کرنا عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ دہائیوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے اعلیٰ سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، اس اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
I welcome the UNSC meeting to discuss the serious situation in Occupied Jammu & Kashmir. It is for the first time in over 50 yrs that the world’s highest diplomatic forum has taken up this issue. There are 11 UNSC resolutions reiterating the Kashmiris right to self determination.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2019
And the UNSC meeting was a reaffirmation of these resolutions. Therefore addressing the suffering of the Kashmiri people & ensuring resolution of the dispute is the responsibility of this world body.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 17, 2019
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے پر زور دیا گیا، کشمیریوں کی مشکلات کا ازالہ اور مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔