بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا: وزیراعلیٰ پنجاب

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنا دیا: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا بڑے انسانی سانحہ سے بچنے کے لئے بین الاقوامی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پوری دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی، وزیراعظم نے تنازع کشمیر اور بھارت کی مکاری کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا پاکستانی قوم کشمیری عوام کی خاطر ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام پہلے تنہا تھے، نہ ہیں اور نہ ہوں گے، پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ خصوصی لگاؤ رکھتی ہے، آخری سانس تک کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔