اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے یوم دفاع پر مخصوص روٹس پر کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق 6 سے 9 ستمبر تک کی پروازوں پر ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق اندرون ملک تمام روٹس پر ہوگا۔
بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے تمام پاکستانی مسافر بھی کمی سے مستفید ہو سکیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق جدہ اور مدینہ منورہ سے آنے والے مسافراس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔