طورخم سے بھارت کیلئے جاسوسی کرنیوالا افغانی گرفتار

Last Updated On 03 September,2019 09:30 am

پشاور: (روزنامہ دنیا ) طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا۔

عمران شاہد نے بتایا کہ افغان ایجنٹ عمر داؤد کے پاس افغان پاسپورٹ تھا جو 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے، عمر داؤد افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔