اسلام آباد: (دنیا نیوز) جج کی متنازعہ ویڈیو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری بھجوا دی گئی، تصویر اور آواز ایک ہی شخص کے ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق دیکھا جائے گا کہ آڈیو اور ویڈیو ایک ساتھ ریکارڈ ہوئی یا الگ الگ، الیکٹرانک جعل سازی یا ایڈیٹنگ کی جانچ بھی کی جائیگی، مکمل فرانزک ٹیسٹ کیلئے ریکارڈنگ ڈیوائس کا موجود ہونا ضروری ہے، مگر ایف آئی اے کو ابھی تک ویڈیو بنانے والی ڈیوائس نہ مل سکی۔
ذرائع کے مطابق ڈیوائس نہ ملنے سے ویڈیو کی جانچ پڑتال میں تاخیر کا خدشہ ہے، ڈیوائس موجود ہو تو ویڈیو کا فرانزک ایک سے دو روزمیں مکمل ہو جاتا ہے، ویڈیو مریم نواز نے پریس کانفرنس میں دکھائی تھی۔