لاہور: (محمد علی رانا سے) نواز، شہباز کی جیل میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے فضل الرحمن کے لاک ڈائون میں شمولیت نہ کرنے کے حوالے سے مقتدر حلقوں کو آگاہ کر دیا گیا۔
باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق شہباز شریف نے حکومت کی کشمیر ایشو سمیت امریکا میں ہونے والے یواین او کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے امریکا میں حمایتیوں کو بھارت کے خلاف مظاہروں میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔
شہباز شریف کی جانب سے مقتدر حلقوں کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ نواز شریف بھی اس حکمت عملی پر آمادہ ہو گئے ہیں، شہباز شریف نے حکومتی حلقوں کو یہ بھی یقین دہانی کروا دی ہے کہ ملک کے ایسے نازک حالات میں ملک کا ساتھ دینا چاہیے، اپوزیشن نہیں کرنی چاہیے، کشمیر ایشو پر سب کو اکھٹے ساتھ رہنا چاہیے، کسی بھی صورت فضل الرحمن کے لاک ڈائون کا مسلم لیگ ن ساتھ نہیں دے گی بلکہ اس کا فیصلہ سنٹرل کمیٹی پر چھوڑنے کا بھی کہا گیا ہے۔