لاہور:(روزنامہ دنیا)قومی ایئرلائن انتظامیہ نے 30 نومبر تک سفر کرنے والوں کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
بیرون ملک سے اسلام آباد آنے والوں کیلئے کرایوں میں پندرہ فیصد کمی کی گئی ۔ ترجمان کے مطابق اوسلو ، کوپن ہیگن ، میلان ، پیرس اور بارسلونا سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔