نیویارک: (دنیا نیوز) پارلیمانی سفارت کے میدان میں پاکستان کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایم این اے شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینز کی تنظیم کی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
ہندوستان کی بھرپور مخالفت کے باوجود کیمن آئلینڈ کی مخالف امیدوار کو چودہ ووٹوں سے شکست ہوئی۔ شاندانہ کو 48 ارکان کی حمایت جبکہ مخالف امیدوار تارہ رابرٹس کو صرف 34 ووٹ مل سکے۔
شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہنمائی میں بین القوامی برادری سے روابط مضبوط کرنے کی پارلیمانی کوششیں رنگ لے آئیں، اپنی کامیابی کو پاکستانی عورت اور پاکستانی جمہوریت کے نام کرتی ہوں۔