پاکستان خطے کے امن کیلئے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہے: وزیر خارجہ

Last Updated On 26 September,2019 09:27 am

نیو یارک: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے، خطے کے امن کے لیے ہر قسم کے تعاون پر تیار ہیں۔

سکیورٹی کونسل میں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے امن کو خطرے کے پیش نظر ایسی کانفرنسز کا انعقاد اہم ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ اور ایس سی او کا تعاون ناگزیر ہے۔ خطرات سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون ناگزیر ہے پاکستان اپنے حصے کا بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اور تنازعات مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں، دہشتگردی اور منظم جرائم تمام ملکوں کے لیے خطرہ ہیں۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہے، پاکستان ایس سی او کے اہداف پر مکمل یقین رکھتا ہے، اقوام متحدہ اور ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت ہمارے عزم کا اظہار کر رہی ہے۔
 

Advertisement