بہن کی خوشی کیلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹا تھا: ودیا بالن

Last Updated On 26 September,2019 03:47 pm

ممبئی: (ویب ڈسک) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی سگی بہن کی خوشی کیلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹا تھا۔

 

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی فلم کا انتظار ہے، انٹرویو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے اپنی سگی بہن کی خوشی کیلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھا۔ انٹرویو کے دوران ان کے ساتھ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ نیہا دھوپیا بھی ساتھ تھیں، یہ فلم بھارتی نجی چینل اے بی پی لائیو کو دیا گیا۔

 

اس دوران انہوں نے رومانوی انداز میں نیہا دھوپیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ میں اپنے آپ کو ایک شہید کی طرح محسوس کرتی ہوں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ جیسے ہی مجھے پتا چلا کہ میرا محبوب مجھے نہیں بلکہ میری بہن کو پسند کرتا ہے اور میری بہن کے ساتھ اس نے اکثر ملاقاتوں پر بھی جانا شروع کر دیا ہے تو میں نے سوچا کہ شائد اب وہ میرا دولہا بھائی بن سکتا ہے جس پر میں نے اپنی محبت کا گلہ گھونٹنے کا فیصلہ کر لیا۔

واضح رہے کہ ودیا بالن کی وہ ”محبت “ اگرچہ نامکمل رہ گئی ہولیکن اسے اب سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا ہے جس کی وہ اب بیوی ہے۔17نومبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ”تمہاری سولو “ کے بارے ودیا بالن کافی پر امید ہیں جبکہ فلم کی کامیابی ایک مرتبہ پھر ودیا کو مین سٹریم میں لا سکتی ہے۔

سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ودیا بالن ایک لیٹ نائٹ ریڈیو جاکی کے رول میں ہیں جبکہ ودیا کی باس کے کردار میں نیہا دھوپیا نظر آئیں گی۔