لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے انسٹا گرام پر اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مستقبل کیساتھ ہوں اور جانتی نہیں تھی۔
یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی گزشتہ ماہ اگست میں ہوئی تھی جسکے بعد نیمل نے شوبز سے خیر باد کہہ دیا تھا۔ دونوں کی نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی تھی جسکے بعد شاندار ولیمہ منعقد کیا گیا تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نیمل خاور نے شادی سے قبل حمزہ علی عباسی کیساتھ ایک شاندار تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی اور لکھا کہ یہ اس وقت کی تصویر ہے جب چیزیں ناقابل عمل تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاید ہی پتا تھا کہ میں اپنے مستقبل میں ہونے والے شوہر اور زندگی کی محبت کے ساتھ کھڑی ہوں۔
دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں نیمل خاور کے لیے محبت کا اظہار کیا۔