رولر کوسٹر کے مزے اُڑاتی انجلینا جولی کی ویڈیو وائرل

Last Updated On 19 September,2019 11:47 am

لندن: (ویب ڈیسک) یوں تو ہالی ووڈ میں اداکارہ انجلینا جولی بہت مشہور ہیں اور فلموں میں خطرناک سٹنٹ کر چکی ہیں، ان کے چاہنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے، شائقین کی بڑی تعداد انکی نئی آنے والی فلم کو دیکھنے کے منتظر رہتے ہیں، اب لندن میں انکی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ سیر و تفریح سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برطانیہ میں مزے اُڑاتی انجلینا جولی رولر کوسٹر رائیڈ پر بیٹھی ہیں، یہ ویڈیو لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 44 سالہ اداکارہ انجلینا جولی ایڈونچر کا شوق پورا کرنے برطانیہ کے امیوزمنٹ پارک پہنچیں جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ خطرناک رولر کوسٹر کے خوب مزے لئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خطرناک رولر کوسٹر پر بیٹھے ہوئے انجلینا جولی مسکرا رہی ہیں اور انہیں کسی بھی قسم کا ڈر نہیں لگ رہا۔

انجلینا اپنے 5 بچوں کیساتھ سیر و تفریح کے لیے لندن آئی ہوئی ہیں۔ ان کے چھ  بچے ہیں۔ 15 سالہ پیکس، 14 سالہ زاہارا، 13 سالہ شیلو، 11 سالہ ویوینو اور 11 سالہ کنکس شامل تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ان کے بڑے بیٹے 18 سالہ میڈوکس اپنی تعلیم کے سلسلے میں جنوبی کوریا میں موجود ہیں اور تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے والدہ کو لندن میں جوائن نہ کر سکے۔