اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر ڈی جی جنوبی ایشیا کی جانب سے بھارتی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا اور احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔
ترجمان کے مطابق بھارت کی طرف سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق امن برقرار رکھے، اپنی افواج کو جنگ بندی پر کاربند رہ کر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات یقینی بنائے، بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے دے۔