اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر سماعت ہوئی، رجسٹرار آفس نے ناصر بٹ کی شواہد جمع کرانے کی متفرق درخواست پر اعتراض لگایا جس کو دور کرنے کی استدعا پر سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بنچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، پہلےاس پردلائل دیں، جس پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، آپ کوحق دعویٰ حاصل نہیں۔
عدالت نے اعتراضات دور کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔