ایل این جی کیس: نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا

ایل این جی کیس: نیب نے شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وعدہ معاف گواہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور مبین صولت نیب دفتر پیش ہوئے جہاں نیب تفتیشی ٹیم نے ان کا حتمی بیان قلمبند کیا۔

نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا ہے۔ عابد سعید اور مبین صولت نے تمام شواہد نیب کے حوالے کر دیے ہیں۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ آئندہ ہفتے ایل این جی ریفرنس کا جائزہ لے گا۔