پشاور: (دنیا نیوز) آزادی مارچ کے لئے جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا نے پلان تیارکرلیا، قافلے اٹک خیر آباد کے مقام پر جمع ہوں گے، پختونخوا حکومت نے بھی حکومتی رٹ بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وفاق کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے جے یو آئی آزادی مارچ کو روکنے کے لیے لائحہ طے کرلیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومتی ترجمان اجمل وزیر کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے جو کہا ہے اس پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا، کسی کو حکومتی رٹ چیلنج کرنے نہیں دیں گے۔
دوسری جانب جے یو آئی خیبر پختونخوا نے بھی آزادی مارچ کے لیے حکمت عملی طے کرلی، قافلے جی ٹی روڈ سے اٹک خیر آباد کے مقام پر جمع ہوں گے جس کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ جے یوآئی ترجمان کے مطابق صوبے کے دور دراز علاقوں سے قافلے 27 اکتوبر کو روانہ ہوں، قبائلی اضلاع سے آنے والے قافلے پشاور میں جمع ہوں گے۔