پشاور: (ویب ڈیسک) پشاور میں منعقدہ نیشنل گیمزکیلئے تیاریاں دھوم دھام سے جاری ہے، پی او اے کی معائنہ ٹیم نے گیمزکے مختلف کھیلوں کے مقابلوں وینیوز کا جائزہ لیا اور 12 اکتوبر کو ہونیوالی جنرل کونسل اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔
قیوم سٹیڈیم کے ٹارٹن ٹریک کے معائنہ کے دوران معائنہ ٹیم کے اراکین پی اوے کے ایسوسی ایٹ سیکرٹریز و پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر محمد جہانگہر، سند ھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، آرمی سپورٹس ڈائریکٹ کے سیکرٹری کرنل صدف اور واپڈا سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے سیکرٹری رزاق گل نے اتھلٹیکس ٹریک کو پہلے سے بہتر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ کام کے اختتام تک مزید بہتر اور گیمز کا قابل ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جس قدر کام کر رہی ہے وہ پورے ملک میں ایک مثال ہے جس پر ہم صوبائی حکومت اور محکمہ کھیل کو خراج تحسین پیش کرتے اور انکے کام کو سراہتے ہیں۔ نیشنل گیمز سے خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان بھر میں کھیلوں کو ترقی ملے گی۔
معائنہ ٹیم کے اراکین نے قیوم فٹ بال سٹیڈیم ، ہاکی گراﺅند، والی بال جمنازیم ہال بیڈمنٹن، سوئمنگ پول سمیت حیات آباد سپورٹس کمپلیکس، چارسدہ روڈ کمپلیکس، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس اور ایبٹ آباد کے مختلف ویونیوزکا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک، ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سدی ثقلین شاہ، ڈی ایس او نوشہرہ، نیشنل گیمز کے سیکورٹی انچاج جمشید بلوچ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری خالد نور سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔