پشاور: ہسپتالوں میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد، مراسلہ جاری

Last Updated On 04 October,2019 01:15 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کے ہسپتالوں میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی، جاری مراسلے میں شہر کے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات 24 گھنٹے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے ہسپتالوں کے سربراہوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد مفادات کے لیے احتجاج کر رہے ہیں تاہم ہسپتالوں میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صحت کی سہولیات 24 گھنٹے فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ پشاور کے ہسپتالوں میں گزشتہ کئی دنوں سے ہڑتال جاری ہے جس کے سبب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔