ہنگو: نامعلوم افراد کی منی بس پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق،4 زخمی

Last Updated On 28 September,2019 05:00 pm

ہنگو: (دنیا نیوز) ہنگو کے علاقے زرگری میں منی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ جائے وقوع شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔