لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں جنسی درندگی کا کھیل رک نہ سکا، گذشتہ روز اغوا ہونے والے 9 سالہ اللہ دتہ کی لاش ماچھی گوٹھ کے قریب گنے کے کھیت سے مل گئی، بچے کو ملزم نے زیادتی کے بعد گلے میں کپڑے کی رسی ڈال کر قتل کیا۔
اے ایس پی صادق آباد کے مطابق 9 سالہ اللہ دتہ کو گذشتہ روز اغوا کیا گیا جس کی ایف آئی آر رجسٹرڈ کی گئی اور اس پر کام شروع کیا گیا۔ پولیس نے شک پر اللہ دتہ کے ماموں زاد بھائی نور حسین کو حراست میں لیا اور تفتیش کی تو اس نے سب کچھ اگل دیا اور تسلیم کیا کہ اس نے اللہ دتہ کو اغوا کیا اور ماچھی گوٹھ کے قریب بدفعلی کے بعد گنے کے کھیت میں ہاتھ پائوں باندھ کر قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال شفٹ کر دیا ہے۔