قصور: (دنیا نیوز) بچوں کی گمشدگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، شامکوٹ سے دو اور بچے مبینہ طور پر اغواء ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ کنگن پور کی حدود شامکوٹ سے 2 روز قبل نویں جماعت کے طالبعلم سکول جاتے ہوئے مبینہ اغواء ہوگئے۔ اغواء ہونے والوں میں 14 سالہ عدنان اور 13 سالہ اسامہ شامل ہیں۔
والدین کے مطابق دونوں بچے 2 روز قبل گھر سے سکول کے لئے نکلے لیکن سکول نہ پہنچ سکے۔ مقامی پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے بچوں کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقامی ایس ایچ او نے بچوں کی گمشدگی کا اشتہار بھی جاری کیا ہے۔