پنجاب حکومت کا انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 25 September,2019 11:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی کٹس جلد تیار کر کے تقسیم کرنے کی ہدایت کر دی۔ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کی جائیں گی، کٹس کی تقسیم کا دائرہ دیگر علاقوں تک پھیلایا جائے گا، ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامی و سیاسی ٹیم کو متحرک کر دیا، حکومت ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی، ہسپتالوں میں علاج معالجے کیلئے ضروری ادویات موجود ہیں۔