لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چکوال میں یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت چکوال میں یونیورسٹی قائم کرے گی، یونیورسٹی کے قیام کیلئے ڈرافٹ بل تیار کر لیا گیا ہے، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ڈرافٹ بل پیش کیا جائے گا، یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام سے چکوال اور ملحقہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملے گی۔