پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ نے ایک بار پھر آزادی مارچ کو روکنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کپتان نے اقوام متحدہ جیسے عالمی فورم.پر کلمہ طیبہ پڑھ کر حقیقی اسلام سے روشناس کروایا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا سے گزر کر دکھائے، مولانا بے روزگار ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت روزگار کی پیشکش کرتی ہے، جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج قابل فہم نہیں، ہم نے 4 حلقوں اور پاناما سکینڈل کے حوالے سے دھرنا دیا تھا، فضل الرحمان صاحب کا پتہ نہیں کس اسلام کی خدمت کرنے نکل رہے ہیں۔
محمود خان نے ڈاکٹروں پر واضح کیا کہ حکومت کمزور نہیں ہے ہڑتال ختم کریں، حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے، ہسپتالوں کی نجکاری نہیں ہو رہی۔