مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ اور دھرنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

Last Updated On 07 October,2019 05:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مولانا فضل الرحمن کا حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنا اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ شہری کی جانب سے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کو آزادی مارچ اور دھرنا دینے سے روکا جائے، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنے مختص جگہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے،

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری تعلیم، سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور چئیرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

 

Advertisement