سرینگر: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی ہٹ دھرمی برقرار، مقبوضہ وادی میں سخت ترین کرفیو کو آج 69 واں روز ہے، شہریوں کو مسلسل دس جمعے سے بڑی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں کرنے دی گئی۔
سخت ترین کرفیو کے باوجود سری نگر میں سیکڑوں شہریوں نے بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ کیا۔ قابض فوج کی شیلنگ اور پیلٹ گن کی فائرنگ سے درجنوں کشمیری زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 5 اگست سے اب تک مظاہروں کے 330 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 67 فیصد مظاہرے سری نگر، بڈ گام اور پلوامہ میں ہوئے۔ بھارتی فوج کا مسلسل سولہویں دن سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔