اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کوالالمپور کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا۔ پہلی پرواز پی کے 894 تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے روانہ ہوئی۔
کوالالمپور کے لئے 8 ماہ کے بعد پروازیں دوبارہ شروع کی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے کوالالمپور کے ہفتہ وار دو پروازیں روانہ ہوں گی۔ فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازیں معطل کی گئی تھیں۔
پروازوں کے دوبارہ شروع کرنے پر کاروباری حلقوں اور ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے خیر مقدم کیا ہے۔ ائیر مارشل ارشد ملک کہتے ہیں کاروباری ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ اور مسافروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔