تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے سعودی عرب کیساتھ قیام امن کی کوششوں پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے کے ممالک کو امن اقدامات میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا کہ خلیج فارس میں قیام امن کی کوششوں پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
Grateful to PM @ImranKhanPTI for his efforts toward peace in the #PersianGulf
— Javad Zarif (@JZarif) October 15, 2019
Reiterating #HOPE (Hormuz Peace Endeavour) I again invite colleagues in the leaderships of other regional states to join Iran in forging a blueprint for peace, security, stability & prosperity. pic.twitter.com/mpGjCcbxZr
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایران ہرمز میں قیام امن کے اقدام میں شمولیت کے لئے خطے کے ممالک کو دعوت دیتا ہے۔