اسلام آباد: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہدف ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنا ہے، پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال بالخصوص آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے، تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔
FATF has noted progress already achieved by Pakistan during the last one year and especially in the last 4 months. However, more work needs to be done as our action plan is perhaps the most ambitous and challenging ever handed out to any country. 1/2
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 18, 2019
Pakistan has targeted to complete all items on its FATF action plan and InshAllah upgrade from the grey list to the white list of FATF in 2020.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 18, 2019
A coordinated effort from all Regulators, LEAs, Federal and Provincial Govt Depts is already underway in this regards.