اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھلنے کیلئے تیار ہے، کرتار پور راہداری کا کام اپنے آخری مرحلہ میں ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا اور دوسرے ملکوں سے سکھ دنیا کے سب سے بڑے گوردوارہ کی یاترا کریں گے، یہ گوردوارہ سکھوں کا مذہبی مرکز بننے کے ساتھ مقامی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ٹریولنگ، مذہبی ٹورازم اور مہمانداری کے شعبہ میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی، بدھ مت کے پیروکار بھی پاکستان میں مختلف مذہبی مقامات پر آتے رہے ہیں، کرتار پور راہداری 9 نومبر کو کھول دیں گے۔